کرونا وائرس، بنگلادیش میں ہسپتالوں کی گنجائش ختم

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح بنگلادیش میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے مزید تین ہزار 141 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کرونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 87 ہزار 520 ہوگئی ہے جبکہ اب تک کرونا وائرس کے باعث ایک ہزار 171 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔
بنگلادیش کے سابق مملکی وزیر برائے صحت بھی کرونا وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوئے ہیں تاہم سرکاری ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہو جانے کے باعث کرونا وائرس کے متاثرین کا علاج کرنے میں سنگین دشواری کا سامنہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں