کرونا وائرس، عوام احتیاط سے کام نہیں لے رہی، بلوچستان حکومت

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باوجود بھی بلوچستان کی صوبائی حکومت کی نظرین عوام میں ہیں اور حکومت کی جانب سے پے در پے عوام کو احتیاطی تدابیر کی پاسداری کی ہدایت کی جارہی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اگر عوام احتیاطی تدابیر کا خیال کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے نافذ کردہ قوانین پر عمل کرے گی تو لاک ڈاؤن کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
اس موقع پر انہوں نے عوام سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہجوم کی صورت میں گھومنا برقرار رکھے ہوئے ہیں جس کے باعث کرونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے متاثرین کی شرح 37 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں