کرونا وائرس، سمارٹ لاک ڈاؤن کا لاہور سے آغاز کردیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے”سمارٹ لاک ڈاؤن” کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی شروعات لاہور سے کی گئی ہے جہاں ان علاقوں میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جہاں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ ہورہا ہے۔
صوبائی وزیرِصحت یاسمین راشد نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں واقع شاہدرہ، نشتر گراؤنڈ، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور چھاونی، والید شہر، مزنگ، شادباغ، ہربنسپورہ اور گلبرگ کے علاقے آئندہ 15 روز کے لئے سیل کیے جارہے ہیں جہاں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان علاقوں میں سے ہر علاقے میں 300 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاسمین راشد نے واضح کیا ہے کہ ان علاقوں میں ادویات اور اشیائے خوردنوش کی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم کرونا وائرس سے بچاؤ کا سامان تیار کرنے والی مخصوص صنعت کو بھی کھلا رکھا جائے گا۔ ابتدائی طور پر 15 روز کے لئے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جارہا ہے تاہم اس کے بعد نتائج کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں