کرونا وائرس، پختونخواہ میں رکارڈ یومیہ اموات کی تصدیق

کراچی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں کرونا وائرس کے باعث رکارڈ یومیہ اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبائی محکمہِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ میں کرونا وائرس کے باعث اب تک سب سے زیادہ 32 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 707 بتائی جارہی ہے۔
حالیہ اموات سوات، پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباد، مردان، اپردیر، خیبر، سوات، مالاکنڈ، لوئر چترال، ہنگو اور ڈیرا اسمٰعیل خان میں رپورٹ ہوئی ہیں۔
خیبرپختونخواہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 459 متاثرین کے اضافے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 472 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں