کرونا وائرس، پشاور کے چار مقامات سیل کردیے گئے

کراچی (ویب ڈیسک) پشاور میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر شہر کے چار علاقوں کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہر میں واقع ان علاقوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کو روکنے کے لئے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیل کردہ علاقوں میں اشرفیہ کالونی، یونیورسٹی ٹاؤن، دانش آباد اور حیات آباد فیز 1 کا سیکٹر اِی ٹو شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں