کرونا وائرس، سندھ میں مزید 22 اموات کی تصدیق

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید ایک ہزار سے زائد متاثرین کا اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں وائرس سے مزید ایک ہزار 776 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 55 ہزار 581 ہوگئی ہے۔
وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز صوبے میں نو ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں کرونا وائرس کے باعث مزید 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 853 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں