کرونا وائرس، کیا چینی دارالحکومت ایک نیا مرکز بننے جا رہا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) چین میں دو ماہ کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کا پھیلاؤ دیکھا گیا ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق چین میں وائرس نے چالیس افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس میں سے 27 کیسز بیجنگ میں ظاہر ہوئے ہیں۔ اس سے ایک روز قبل چین میں 49 کیسز ظاہر ہوئے تھے جن میں سے 36 کیسز صرف بیجنگ میں ظاہر ہوئے تھے۔
چینی حکام کے مطابق کرونا وائرس کی نئی لہر مقامی بازاروں سے پیدا ہوئی ہے تاہم اس سے متعلق ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ ظاہر ہونے والے نئے متاثرین میں سے 23 متاثرین ایسے ہیں جو چین میں دوسرے ممالک سے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں