کرونا وائرس، نیوزیلینڈ میں 24 روز بعد دوبارہ کیسز ظاہر

کراچی (ویب ڈیسک) نیوزیلینڈ میں 24 روز کے وفقے کے بعد ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزیلینڈ میں کرونا وائرس کے دو متاثرین ظاہر ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ دونوں متاثرین برطانیہ سے نیوزیلینڈ پہنچے ہیں جن میں کرونا وائرس مثبت ہے۔ نیوزیلینڈ کے ڈائریکٹر جنرل صحت نے کہا ہے کہ 30 اور 40 برس کی دو خواتین متاثرین کا ویلنگٹن میں جنازے میں شریک ہونے کا رکارڈ ملا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں نیوزیلینڈ کو کرونا وائرس کو شکست دینے پر سراہا جارہا تھا کہ 24 روز کے بعد ایک مرتبہ پھر ملک میں کرونا وائرس کے کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں