کرونا وائرس، پنجاب میں مزید 50 اموات کی تصدیق

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ایک ہزار 740 متاثرین کا اضافہ رپورٹ ہوا ہےجس کے بعد صوبے میں ظاہر ہونے والے کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 55 ہزار 878 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں وائرس سے مزید 50 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 81 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں اب تک 17 ہزار 730 متاثرین وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں