کرونا وائرس، جانیے! اسلام آباد، گلگت اور کشمیر کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے متاثرین میں کمی نہ آسکی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 288 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد اسلام آباد میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد آٹھ ہزار 857 ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں گذشتہ روز وائرس کے باعث پانچ اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں مزید 14 افراد وائرس کا شکار ہونے کے بعد مجموعی تعداد ایک ہزار 143 ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 16 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 663 بتائی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد دو ہزار 839 تک جا پہنچی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں