کرونا وائرس، دنیا بھر میں کتنے متاثرین ہیں؟

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کے تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جون ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 80 لاکھ 51 ہزار 732 ہوگئی ہے جبکہ مہلک وائرس کے باعث اب تک 4 لاکھ 37 ہزار متاثرین لقمہِ اجل بن چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 38 لاکھ 89 ہزار 788 بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں