کرونا وائرس، سندھ میں مزید دو ہزار سے زائد متاثرین کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے مزید دو ہزار 287 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 57 ہزار 868 ہوگئی ہے۔

وزیرِاعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز سندھ بھر میں وائرس سے مزید 33 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد886 ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گذشتہ روز صوبے میں 11 ہزار 819 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں