چینی فوج سے جھڑپ میں کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی مارے گئے۔

کراچی، ویب ڈیسک

چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقے لداخ میں چینی افواج سے جھڑپوں میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی مارے گئے۔

بھارتی اور چینی افواج کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر جھڑپ گزشتہ رات ہوئی جس میں ایک کرنل سمیت 2 بھارتی سپاہی ہلاک ہوئے تھے تاہم بھارتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے 17 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اور چینی افواج میں جھڑپیں گلوان ویلی کے علاقے میں ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں