معروف ٹی وی میزبان، اداکار اور سیاستدان طارق عزیز 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کراچی، ویب ڈیسک

معروف ٹی وی میزبان، اداکار اور سیاستدان طارق عزیز 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

طارق عزیز 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے تھے تاہم قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ساہیوال میں حاصل کی۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ جب 1964 میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے تاہم انہیں اصل شہرت 1974 میںپی ٹی وی کے معروف گیم شو نیلام گھر سے شہرت حاصل ہوئی۔ نیلام گھر کا بعد میں نام طارق عزیز شو رکھا گیا۔ انہوں نے نے کم و بیش 40 سال تک پروگرام کی میزبانی کی۔

طارق عزیز 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

طارق عزیز نے بڑی اسکرین پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی پہلی فلم “انسانیت” 1967 میں ریلیز ہوئی، اس کے علاوہ انہوں نے سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں اور ہار گیا انسان میں بھی اداکاری کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں