کرونا وائرس، پختونخواہ میں ہسپتالوں کی گنجائش بڑھانے کی تیاریاں

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں میں گنجائش بڑھائی جارہی ہے جس کے لئے وینٹیلیٹیرز اور دیگر طبی آلات منگوانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کرونا وائرس کے دوران ہسپتالوں میں کام کرنے والے طبی عملے سمیت ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہا ہے۔
اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ساتھ دینا چاہئے کیونکہ یہ تنقید کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے حزبِ اختلاف کی جماعتوں کو ہسپتالوں کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کے بقول یہ کام بند کمروں میں بیٹھ کر تقریر کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں