گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

گھوٹکی(نامہ نگار، جعفر شیخ)

صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں گوشت کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ اس دوران ایک شہری بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) فرخ لونجر کے مطابق دھماکے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

ڈی ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکار مارکیٹ میں گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں ایک رینجرز اہلکار اور ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز کی گاڑی گھوٹا مارکیٹ کے علاقے میں کھڑی تھی، گاڑی میں اچانک دھماکا ہونے سے ایک راہگیر اور2 رینجرز اہلکار موقعے پر دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق شہید رینجرز اہلکاروں کی شناخت ظہور احمد اور فیاض احمد کی نام سے ہوئی جبکہ راہ گیر غلام مصطفی بھیو بھی جاں بحق ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں