عمران خان کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں رہا: مریم نواز


اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ خود اپنے آپ کو گرادے گی۔ اسلام آباد میں پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر مریم نواز نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ پارلیمنٹ میں بطور رکن کب آرہی ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ بہت جلد انشا اللہ۔ مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں رہا، اس حکومت کو کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں، یہ حکومت خود ہی اپنے آپ کو گرادے گی۔(ن) لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھاکہ پارلیمان کی بالادستی اور عوام کی بالادستی، پاکستان کوانہی اصولوں پر چلنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں