بلاول بھٹوزرداری نے 73 کے آئین کے تحفظ کیلئے جیل جانے کا اعلان کردیا۔

کراچی ، ویب ڈیسک

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وبائی صورتحال کے دوران بھی ہم آئین کے تحفظ کےلیے قربانی دینے سے درغ نہیں کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 73 کے آئین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی 73 کے آئین کے تحفظ کےلیے جیلوں میں جانے کو تیار ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت سے کارکنان تک جیل جانے کیلئے تیار ہیں، وبا کے دنوں میں بھی ہم آئین کے تحفظ کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم 73 کے آئین کی کسی بھی شق کی چھیڑ چھاڑ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں