اپوزیشن جماعتوں کو عوام کا نہیں اقتدار کا درد ہے: فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل افطار کے نام پر موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی جس میں لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا۔ اپوزیشن کے اجلاس پر اپنے ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کو عوام کا نہیں اقتدار کا درد ہے، کرپشن کی سیاست سے ان کے دامن داغدار ہیں اور یہ لوگ کس منہ سے عوام کی بات کر رہے ہیں، یہ سب چلے ہوئے کارتوس ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ قصیدہ گو، دربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی گردانیں پڑھنا شروع کردیں گے، قوم کو غلامی میں نہیں جانے دیں گے، عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں