قیمت میں اضافے کے باوجود جنوبی ایشیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے: عمر ایوب خان

وزیر توانائی عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود پاکستان میں پیٹرول نہ صرف برصغیر بلکہ جنوبی ایشیا کے مقابلے سستا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہے، گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی 3 روپے کمی ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان وجوہات پر پیٹرول کی قیمت میں 31 روپے 58 پیسے اور ڈیزل قیمت میں 24 روپے 31 پیسے اضافہ بنتا تھا لیکن حکومت نے پیٹرول قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافہ کیا۔

.عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی برصغیر میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں

.وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں ایشیا کے مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا پاکستان میں قیمتوں سے موازانہ بھی پیش کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں