آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال


راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چینی سفیر نے ملاقات کی ،جس دوران باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی۔ جس موقعے پر چینی سفیر نے خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں