پہلے بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے بنتا تھا، اب بجٹ آئی ایم ایف خود بنا رہی ہے: خورشید شاہ


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید احمد شاہ نےکہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرضوں کا حجم بھی بڑھ گیا ہے اورعوام کا تیل اتنا نکل گیا ہے کہ یہ ایکسپورٹ بھی ہوسکتا ہے۔ سید خورشید احمد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے اوپر آنے سے قرضوں کا حجم بھی بڑھ گیا ہے، ایک طرف عمران خان تیل و گیس نکلنے کے دعوے کرتے رہے، دوسری طرف ان کے مشیر کہتے ہیں کہ 20 کروڑ ڈالر خرچ کر کے بھی کچھ نہیں نکلا لیکن عوام کا تیل اتنا نکل گیا ہے کہ یہ ایکسپورٹ بھی ہو سکتا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے بنتا تھا، اب بجٹ آئی ایم ایف خود بنا رہی ہے، یہ تبدیلی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والا معاہدہ کوئی نیوکلیئرمعاہدہ نہیں اس لیے معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، اگر معاہدہ پارلیمنٹ میں نہیں لاتے تو اسکا مطلب پارلیمنٹ کو کچھ نہیں سمجھتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں