صرف (ن) لیگ کا احتساب ہورہا ہے ، نیب کے پیدا کیے مسائل کا جواب کون دے گا: شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج صرف (ن) لیگ کا احتساب ہورہا ہے جس کو جان بچانی ہے وہ حکومتی بینچز پر چلاجائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پچھلے 4 دن میں نیب سے متعلق جو ہورہا ہے اس پر تشویش ہے، شہبازشریف کی چیئرمین نیب سے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، جھوٹ جو بھی بول رہا ہے بدنام سیاستدان ہورہے ہیں، چیئرمین نیب سے یہ بھی منسوب کیا گیا کہ نوازشریف بھی رقم دینے کو تیار ہیں جب کہ فوادحسن فواد پر سفارش کرانے پر مقدمہ ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب نے بیوروکریسی کو مفلوج کردیا ہے، علیم خان کی ضمانت ہوجاتی ہے جب کہ فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ معذرت سے کہتا ہوں نیب غیر جانبدار ادارہ نہیں، نیب کے پیدا کیے گئے مسائل کا جواب کون دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں