حکومت کی “کامیاب جوان پروگرام ” کی منظوری، نوجوان قرضے ملنےسےنوکری کی تلاش سے بچ جائیں گے: فردوس عاشق


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں “کامیاب جوان پروگرام ”کی منظوری دے دی گئی۔ حکومت کی جانب سے کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، 10 لاکھ نوجوان اس پروگرام سے براہ راست مستفید ہوسکیں گے اور وزیراعظم کا نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا مشن آگے بڑھے گا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نوجوان قرضے ملنےسےنوکری کی تلاش سے بچ جائے گا اور اپنا کام کرے گا، بینک 6 فیصد سود پر ایک سے پانچ لاکھ تک کے قرضے دے گا اور نوجوان کو 10 فیصد ایکوٹی دینی ہوگی، مثلا 5 لاکھ قرض کے لیے 50 ہزار روپے ایکوٹی جمع کرانی ہوگی اور بینک 6 فیصد سود پر قرض دے گا، اسی طرح 5 سے 50 لاکھ پر قرض کے لیے ایکوٹی 20 فیصد ہے اور بینک 8 فیصد سود پر قرض دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں