اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا بڑا اور تیسرا شوکت خانم اسپتال کراچی میں زیر تعمیر ہے۔ امید ہے غریب مریضوں کے لیے عوام ماہ صیام میں دل کھول کر عطیات دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امید ہے شوکت خانم اسپتال کے غریب مریضوں کے لیے عطیات دیے جائیں گے، لاہور کے بعد پشاور میں شوکت خانم کھلنے سے چیلنجز میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بڑا اور تیسرا شوکت خانم اسپتال کراچی میں زیر تعمیر ہے۔ امید ہے غریب مریضوں کے لیے عوام ماہ صیام میں دل کھول کر عطیات دیں گے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک اس وقت معاشی طور پر مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔ معاشی مشکلات کے باوجود ثابت کر کے دکھاؤں گا کہ یہ ملک ترقی کرسکتا ہے۔ ایسا پاکستان سنبھالا ہے جس کی تاریخ میں سب سے مشکل حالات تھے، 70 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ اور خسارہ ورثے میں ملا۔
I hope this Ramazan people will open their hearts & donate generously to SKMTH for treatment of poor cancer patients. Challenge for SKMTH now even greater as poor patients provided treatment at SKMTH in Lhr & Peshawar, Construction of Pak's 3rd & biggest SKMTH in Khi also ongoing
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2019