عمران ملک چلانے میں ناکام ہوچکیں ہیں، علی محمد خان مہر کے انتقال پر افسوس ہوا ہے : بلاول بھٹو زرداری


دیامر (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ملاقات کی، جس میں معاشی صورت حال، گلگت بلتستان کے سیاسی حالات زیر بحث آئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو دیامر کے کارکنان نے اپنے علاقے کے دورے کی دعوت دی، بلاول بھٹو نے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کارکنان مجھے دل و جان سے عزیز ہیں، سب سے متحرک کارکنان پیپلزپارٹی کے پاس ہیں، جیالوں کی سیاسی پختگی، قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جیالے ملک بھر میں سیاسی طور پر مزید متحرک ہوجائیں۔ بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جیالے ملک بھر میں سیاسی طور پر مزید متحرک ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں