حکومت اور اپوزیشن کو مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہو گا: چوہدری شجاعت


لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عید کے بعد کچھ جماعتیں حکومت اور عمران خان کیخلاف تحریک چلانا چاہتی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عید کے بعد کچھ اپوزیشن جماعتیں تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں، یہ جماعتیں تحریک کے لیے ایجنڈا تیار کر رہی ہیں۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ یہ جماعتیں معیشت کی بحالی کے ایجنڈے پر غور کریں، حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی دہشت گردی سمیت بہت سے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، فوج اپنا فرض ادا کر رہی ہے، پارلیمنٹ بھی اپنا کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں