وزیر اعظم کی صدارت میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس، سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس ہئا، جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔ اجلاس میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ملاقات بھی کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں