فضل الرحمن سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں: فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں، قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کے لیے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں، عالم دین ہونے کی حیثیت سے آپ امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں