ریاستوں کو میزائل ڈیفنس سسٹم استوار کرنے سے روکا جائے، شاہ محمود قریشی


بشکیک (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ علاقائی سطح پر اتفاق رائے پیدا کیاجائے تاکہ ریاستوں کے یک طرفہ یا گروہی طورپر میزائل ڈیفنس سسٹم استوار کرنے کو روکا جائے۔ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بشکک جیسے خوبصورت شہر میں ایس سی او ارکان اور مبصرین کے ہمراہ موجودہ ہونا باعث اعزاز ہے، پرتپاک استقبال اور والہانہ میزبانی پرمنتظمین کا شکر گزار ہوں، اہم ذمہ داریوں کی تکمیل کے لئے دعا کرتے ہیں اور ان کی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہمارا تعاون انہیں میسر رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں