ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں: وزیر اعظم


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں۔خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے ملاقات کی۔ گورنر تبوک نے وزیراعظم کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں آپ کے منتظر ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں، 31 مئی کو مکہ میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں