نوازشریف عید جیل میں کرینگے یا جاتی امراء میں؟ لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی


لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت 11 جون کو عید کے بعد سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ خبر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے کہا گیاہے کہ نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت 11 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا ۔ عدالت نے وفاق ،نیب اور کوٹ لکھپت جیل کے سپرٹینڈنٹ سے جواب طلب کر رکھا ہے ۔ یاد رہے کہ نوازشریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں قید کی سزا سنائی تھی تاہم نوازشریف کی طبیعت کے باعث سپریم کورٹ نے ان کی چھ ہفتوں کی ضمانت منظور کی تھی تاہم بعد ازاں نوازشریف کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست کی گئی جسے سپریم کورٹ نے مستردکر دیا تھا اور متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں