وزیراعظم سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔ پاکستان کے دورے پر موجود ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے جب کہ اس دوران پاک ایران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اس سے قبل جواد ظریف نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں ایران اور پاکستان کے درمیان میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات میں فریقین نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران میں فیصلوں اور عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ دوطرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں