خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں: شاہ محمود قریشی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، تفصیل کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام اورکشیدگی میں کمی کیلئے اپنا کرداراداکرنے کے لیے کوشاں رہے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں