آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال


راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی، ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، سب فریقین کو جنگ سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں