شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی: فردوس عاشق


لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی کی سرخیوں اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد سے پنجاب کے عوام پر دہائیوں سے مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ ممکن ہوا۔ شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی ہیڈ لائنز اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گروتھ اسٹریٹجی 2023 سے ترقی کے ثمرات صوبے کےہر شہری تک پہنچیں گے، گروتھ اسٹریٹجی 2023 وزیراعظم کے مشن اور وژن کی تکمیل کی جانب اہم اقدام ہے۔صوبے میں غربت کی سطح کم کرنے، پسماندہ علاقوں، زراعت کی ترقی، بے روزگاری کا خاتمہ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں