چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوں: مسلم لیگ (ن) رہنما


لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور ہم ان کے خلاف ہائی کورٹ میں بھی جارہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کا جنازہ نکال دے گا، موجودہ حکومت نے 9 ماہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے خوفناک قرضہ لیا ہے، شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، صاف پانی کیس میں نیب کو شہباز شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے تھا، نیب تحریک انصاف کا پلاننگ یونٹ ہے ، چیئرمین نیب اگر ملکی مفاد بیان کریں گے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں