عید کے روز ٹرین میں سفر کرنے والوں کو 50 فیصد ڈسکاونٹ دیا جائے گا: شیخ رشید


لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی پاکستان کواندر سے توڑنا چاہتا ہیں لہذا مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر پاکستان کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ کیلیے ریلوے کا کوئی رول نہیں ہے، ہم نے دونوں طرف سے ٹریک کو کلئیر کرکے دینا ہے، ایک ہفتے میں دو تین مرتبہ کراچی گیا ہوں، 43 میں سے 34 کلو میٹر کلئیر کر دیا گیا ہے، 30 مئی تک جی کمپنی لوکوموٹو ٹھیک کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جب کہ 7 ہزار بھرتیاں قرعہ اندازی سے کی جائے گی۔ وزیرریلوے نے کہا کہ عید کیلیے 3 اسپیشل ٹرینیں چلے گی اور فوج کے ساتھ معاہدہ ہوگیا تو 6 ٹرینیں چلے گی، عید کے روز سفر کرنے والے کو 50 فیصد ڈسکاونٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مجھے نشانہ بنا رہی ہے، دنیا میں ایڈز ختم ہورہی ہے سندھ میں ایڈز پھیل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں