اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوں گے: حفیظ شیخ


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بورڈ کی منظوری تک معاہدہ منظر عام پر نہیں لا سکتے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں اور مالی خسارہ 23 کھرب ہوچکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر تنقید کرنے والوں کے کئی انداز اور کئی مقاصد ہیں، آئی ایم ایف کے پاس جو نہ گئے ہوں وہ کہیں کہ انہونی ہو رہی ہے، ہر آئی ایم ایف معاہدے کی چند بنیادی شرائط ہوتی ہیں۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں