وزیراعظم عمران خان نیب کو بلیک میل کر رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری


لاڑکانہ (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیب کو بلیک میل کر رہے ہیں جس کی مذمت کرتا ہوں۔ لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس سال بعد ایڈز کا مسئلہ ہوسکتاہے، لاڑکانہ اور رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کی وبا نہیں ہے، ہر کسی کو آگاہی ہونی چاہیے کہ وہ خود کو ایچ آئی وی سے بچا سکے۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ایچ آئی وی سزائے موت نہیں اس کا علاج ہوسکتاہے اور علاج موجود ہے، اس کیلیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو انڈومنٹ فنڈبنانےکی ہدایت کی ہے، بیماری کی زد میں آنےوالوں کیلیے علاج کی سہولت پہنچانی ہوگی تاکہ یہ نہ پھیل سکے، ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھرعلاج کی سہولت دی جائے گی۔ چیئرمیں پی پی پی نے بڑھتی مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، حکومت ٹیکس کمی کی وجہ سے گیس بجلی کے بل بڑھا رہی ہے، نیب گردی اور ایف آئی اے کا نظام چلنے سے تاجر خوفزدہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں