آئی ایم ایف کے لوگ ہمارے اوپر آکر بیٹھ جائیں اس سے زیادہ کیا توہین ہوگی: خواجہ آصف


اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں لوگ وزیراعظم عمران خان کی جگہ لینا چاہ رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے، حکومت نے اپنے وزیر خزانہ کو رخصت کرکے کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا، معیشت کی ٹیم جس طرح بیگ ساتھ لے کر آئی ہے اور اسی طرح واپس جائے گی، چیئرمین ایف بی آر، گورنر اسٹیٹ بینک اور مشیر خزانہ آئی ایم ایف کے کہنے پر لگے، آئی ایم ایف کے بندے ہمارے اوپر آکر بیٹھ جائیں اس سے زیادہ کیا توہین ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں