وزیر اعظم کی قیادت میں آج معاہدوں میں قومی مفاد کو ترجیح دی جارہی ہے: فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج معاہدوں میں قومی مفاد اورعوامی فلاح کو ترجیح دی جارہی ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چین کے نائب صدر کا دورہ پاکستان کے دوران معاہدوں پر اتفاق دونوں ممالک میں فروغ پاتے اقتصادی تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ معاہدے چین کے پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں اسٹریٹجک مفاد کی وابستگی کے عکاس ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں آج معاہدوں میں قومی مفاد اور عوامی فلاح کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ ماضی میں ذاتی مفادات اور کاروبار سر فہرست تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں