فواد چوہدری نے قمری کلینڈر کے بعد نئے مشن کا اعلان کردیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر کے بعد نئے مشن کا اعلان کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے، انشااللہٰ چند مہینوں میں تمام ادائیگیاں بس کے کرائے سے گاڑی خریدنے تک موبائل سے ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں