محسن ڈاوڑ بتائیں ان کا افغانی انٹیلی جنس کے چیف سے کیا تعلق ہے: مراد سعید


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ سے سوال کیا ہے کہ بتائیں ان کا افغانستان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس چیف سے کیا تعلق ہے؟ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ ویڈیوز موجود ہیں کہ کل کیسے فوج کی چوکی پر حملہ کیا گیا، اس ایوان کے رکن نے لوگوں کو اشتعال دلایا۔ مراد سعید نے کہا کہ دو تین دن سے پُر امن دھرنا جاری رہا، مطالبات ماننےکا وقت آیا تو ایم این اے نے فون کر کے چوکی پر حملے کرنےکو کہا۔ انہوں نے کہا کہ کل ایک پارٹی چیئرمین کا بیان آیا، ایک محترمہ کا بھی بیان آیا، وزیرستان میں آپریشن ہوا تو کس کی حکومت تھی؟ نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد پی ٹی ایم بنی، راؤ انوار کس کا بہادر بچہ ہے؟ بلاول بھٹو بتائے ان کا بہادر بچہ راؤ انوار کہاں ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں