نواز شریف سے بطور وزیر اعظم گاڑیوں کے استعمال پر ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی گئی: مریم نواز


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ بحیثیت وزیراعظم نواز شریف سے بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی گئی جب کہ کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والا جعلی وزیراعظم قانون سے بالاتر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی جاری گردہ بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تقریباً ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی۔ اب صرف نواز شریف کے خلاف اس کرسی پر بیٹھ نے کا کیس باقی رہ گیا ہے جو کرسی نواز شریف کو ووٹ نے دلائی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مزید لکھا کہ نیب نواز شریف پر بطور وزیرِ اعظم گاڑیوں کے استعمال کا کیس بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جعلی اعظم آج کل وہی گاڑیاں نہ صرف استعمال کر رہا ہے بلکہ پیسہ ملنے کی امید میں خود چلاتے ہوئے بھی نظر آتا ہے۔ کیا نیب جعلی اعظم پر کیس آج بنائے گی یا ان کے بھی عہدے سے اترنے کا انتظار فرمائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں