پاکستان اور ازبکستان تاریخی اور ثقافتی تعلقات میں جڑے ہیں: وزیر اعظم عمران خان


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم الیور گنیف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ڈپٹی وزیر اعظم ازبکستان نے ملاقات کی، یہ ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی ۔ ملاقات میں باہمی دل چسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کے نیٹ ورک کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے مابین موجود باہمی تجارتی امکانات کا درست طور پر ادراک کیا جا سکے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی، اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک تاریخی اور ثقافتی تعلقات میں جڑے ہیں، ہمیں تجارتی، معاشی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہوگا، ازبک صدر سے بھی دورۂ چین کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی، ان سے دو طرفہ تعلقات اور رابطے بڑھانے پر زور دیا تھا۔ دریں اثنا، ازبک ڈپٹی وزیر اعظم نے صدر کی جانب سے عمران خان کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں