پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن مستعفیٰ ہوگئے


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رچرڈ مورن مستعفی ہوگئے۔ اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رچرڈ مورن کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رچرڈ مورن کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ رچرڈ مورن پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ملازم ہوتے ہوئے اپنی ذاتی کمپنی بھی چلا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ ملازمت کے معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ رچرڈ مورن کینڈین شہری ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے غیر ملکی سی ای او تھے۔ انہیں گزشتہ سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں