ازبکستان پاکستان کا دوست ملک ہے، باہمی تعلقات سے خطے میں امن و استحکام کی فضا بہتر ہوگی: آرمی چیف


راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیور گنیف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ازبکستان پاکستان کا دوست ملک ہے، باہمی تعلقات سے خطے میں امن و استحکام کی فضا بہتر ہوگی، باہمی تعاون اور اقتصادی استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔ ازبک نائب وزیراعظم الیور گنیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تقلید ہے، خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں قابل قدرہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں