کوئی ملک عمران خان کو وزیراعظم ماننے اور عزت دینے کو تیار نہیں: مریم نواز


لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرستان واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے فوج کو جواب دینے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کوایک سلام میری طرف سے اور دوسرا کوٹ لکھپت کی سلاخوں کے پیچھے سے پیش کر رہی ہوں، عمران خان شکوہ کرتے ہیں کہ مودی ان کا فون نہیں سنتا، آپ چور دروازے سے حکومت میں آئے ہو اس لیے کوئی آپ کا فون نہیں سنتا، کوئی ملک تمہیں وزیراعظم ماننے اور عزت دینے کو تیار نہیں، جہاں نالائق اعظم ہو وہاں نہ کوئی سربراہ آتا ہے اور نہ کوئی اسے بلاتا ہے کہ کہیں پیسے نہ مانگ لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں