اپوزیشن کو ریلیف دینے والے ججوں کیخلاف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں: رانا ثنااللہ


لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نالائق اعظم نے جسٹس قاضی فائز پر کیس کرکے تشویش میں مبتلا کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ نالائق اعظم نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی پر کیس کرکے قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا، قاضی فائز عیسی کی ایمانداری پر پوری قوم متفق ہے، اپوزیشن کو ریلیف دینے والے ججوں کیخلاف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، عدلیہ کی طرف بڑھتے قدموں کو نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں